دیوالی کے موقع پر دارالحکومت میں جلائے گئے بم پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی نہایت خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ آلودگی کی وجہ سے رات میں ہی سانس لینے کی دقت محسوس
ہونے لگی تھی اور آج
صبح آسمان میں دھواں اتنا زیادہ تھا کہ حد بصارت کی سطح بہت کم ہو گئی۔ کئی علاقوں میں تو یہ اتنی کم تھی کہ نزدیک کھڑا شخص بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔